فیس بک سمیت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس نہ صرف لوگوں کو اپنی حقیقی زندگی
کے رشتوں کو برقرار رکھنے اور انہیں مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہورہی ہیں
بلکہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ فیس بک کا اکثر استعمال جلد موت کا خطرہ
12 فیصد تک کم کردیتا
ہے۔ یہ دعویٰ امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں کیا گیا ہے۔ جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنز میں شائع اس تحقیق کے دوران
فیس بک صارفین کے چھ ماہ تک کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور اس کا موازنہ
ان افراد سے کیا گیا جن کا انتقال ہوچکا ہے۔